حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کے نجف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی فیاض (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال پر جاری تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فقیہ عالیقدر حضرت آیت اللہ فیاض (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔
بے شک اس برجسته شخصیت کی رحلت جو حوزه علمیه سے تعلق رکھتی تھی اور جس نے اپنی بابرکت زندگی اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کے فروغ میں گزار دی اور شاگردوں کی تربیت اور قیمتی تألیفات کے ذریعے عالم اسلام کی خدمت کی، ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔
میں اس مرجع عالیقدر کے انتقال پر تمام شیعیان اور حوزه علمیه بالخصوص حوزه عظیم نجف اور ان کے مکرم خاندان کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور اس فقید سعید کے لیے بلند مقام کی دعا کرتا ہوں۔
۱۵ خرداد ۱۴۰۵ / ۵ جون ۲۰۲۶ء
حسین نوری ہمدانی









آپ کا تبصرہ